ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دوسرے مرحلے کی پلس پولیو مہم 

دوسرے مرحلے کی پلس پولیو مہم 

Mon, 01 May 2017 01:19:31    S.O. News Service

بنگلورو:30/اپریل(ایس او نیوز) ریاست بھر میں آج دوسرے مرحلے کی پلس پولیو مہم چلائی گئی، جس میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 75لاکھ بچوں کو خوارک پلانے کا نشانہ مقرر کیاگیاتھا۔ 2/ اپریل کوپہلے مرحلے کی مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔آج شہر بنگلور میں تقریباً 3350 موبائل یونٹوں کا اہتمام کیاگیاتھا اور پولیو خوراک پلانے کیلئے تقریباً دس لاکھ لوگوں کو معمور کیاگیاتھا۔ریاست میں اس مہم کیلئے 32ہزار ٹیمیں اور 51ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ہندوستان کو پولیو سے پاک ملک تسلم کیاگیا ہے، اس کے باوجود احتیاطی طور پر پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کو خوراک پلانے کااہتمام کیاگیا۔


Share: